ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / حکومت نے لیا، دہلی میں پیاز کی قیمت اور دستیابی کا جائزہ

حکومت نے لیا، دہلی میں پیاز کی قیمت اور دستیابی کا جائزہ

Sat, 27 Oct 2018 11:34:40  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی 27اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) صارفین کے امور کے محکمے (ڈی او سی اے)نے سیکریٹری اویناش کے شر ی واستوکی صدارت میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دہلی میں پیازکی قیمت اور دستیابی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ پیاز کی تھوک قیمت اکتوبر کے وسط میں اونچائی پر پہنچ گئی تھی، لیکن اس میں اب معمولی کمی آئی ہے۔اس کمی کو جاری رکھنے کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا کہ قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے فنڈ (پی ایس ایف) کے تحت قائم کردہ ذخیرے سے دہلی کے لئے یومیہ سپلائی میں مزید اضافہ کیا جائے۔میٹنگ میں تھوک قیمتوں اور خوردہ قیمتوں کے درمیان فرق کو کم کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ضمن میں دہلی حکومت نے مشورہ دیا تھا کہ پیاز کی سپلائی پی ڈی ایس کی دکانوں کے ذریعے خود کی جائے جیسا کہ 2015ء میں کیا گیا تھا۔ڈہلی میں قیمتوں پر قریبی نگاہ رکھی جائے گی اور اگر قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو دہلی حکومت مارکیٹ میں مداخلت کرنے پر غور کرسکتی ہے۔مدرڈیری کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے ذریعے پیاز کی سپلائی میں اضافہ کریں اور انہیں پی ایس ایف کے تحت بڑی مقدار میں پیاز دستیاب کرائی جائے گی۔باغبانی کے ڈویژن(ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو)نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ خریف میں پیاز کی فصل کی بوائی کے رقبے میں2017ء کے مقابلے 37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راجستھان اور مہاراشٹر کے شولہ پور ، کرناٹک کے ہبلی اورآندھر پردیش کے کرنول میں پیاز کی فصل کی کٹائی شروع ہونے سے پیاز کی منڈی میں سپلائی کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔اس سے صارفین کے لیے پیازکی دستیابی میں بہتری آئے گی، جس سے آنے والے دنوں میں پیاز کی قیمتیں کم ہوں گی۔


Share: